ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آدھار تصدیق شدہ مسافر اب ماہ میں 12 ٹکٹ ہی آن لائن کر سکیں گے بک

آدھار تصدیق شدہ مسافر اب ماہ میں 12 ٹکٹ ہی آن لائن کر سکیں گے بک

Fri, 03 Nov 2017 23:55:40    S.O. News Service

نئی دہلی، 3؍نومبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) بھارتی ریلوے نے آدھار تصدیق شدہ مسافروں کے لئے آئی سی آر ٹی سی پورٹ پورٹل پر بکنگ کرنے والے نمبروں کی تعداد چھ سے بڑھکر 12کر دی ہے اس کی اطلاع آج حکام نے دی ۔سمجھا جاتا ہے کہ یہ قدم مسافروں کو آئی آرسی ٹی سی پورٹل اپنے آن لائن بکنگ اکاؤنٹ پر آدھار سے جوڑنے کے لئے ریلوے نے نیا طریقہ اختیار کیا ہے۔ آئی آر سی ٹی سی کے اہلکاروں نے بتایا کہ مسافر اب بھی آدھار کارڈ کی تصدیق کے بغیر ماہ میں چھ ٹکٹ بک کر سکتے ہیں۔ اگر یہ تعداد 6 سے تجاوز کرتی ہے تو صارف ایک اور مسافر کا آدھار نمبر کا آئی آر سی ٹی سی کے پورٹل پراندراج کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئی آر سی ٹی سی پورٹل پر صارف کو’مائی پروفائل‘ کے تحت آدھار کیوائی سی پر کلک کرنا ہوگا او ر آدھار نمبر درج کرنا ہوگا۔ اسے ون ٹائم میں ہی پاس ورڈ موبائل نمبر پر مل جائے گا اور پھر اس کا پاس ورڈ درج کرنے کے بعد تصدیق سمجھی جائے گی۔ اس کے علاوہ سفر پر جانے والوں میں کسی ایک فرد کا آدھار نمبر بھی ماسٹر لسٹ کے تحت اسی طرح کی تصدیق کی ضرورت ہوگی۔ حکام نے بتایا کہ صارف کے پاس مسافروں کے ناموں کو ماسٹر لسٹ میں اسٹور کر سکتے ہیں۔فی ماہ چھ سے زیادہ ٹکٹ بک کرنے کے عمل شروع کرنے سے پہلے ایسا کرنا چاہئے۔اس قدم سے گمان کیا جا رہا ہے کہ ٹکٹ بکنگ میں گڑبڑی دور ہو گی؛ کیونکہ دلال اور مسافروں کی اصلی شناخت ہوسکے گی ۔
 


Share: